ایکنا نیوز- حجتالاسلام والمسلمین حبیب رضا ارزانی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف مذاہب کے اسکالروں کو دعوت دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
شرکت کے خواہشمندوں سے مقالے کا خلاصہ طلب کیا گیا ہے جو بعد میں کتابی صورت میں شایع ہوں گے
کانفرنس کے سیکریٹری کے مطابق ان تک متعدد مقالے دریافت ہوچکے ہیں جنمیں سے ۳۶ کو کانفرنس کے لیے منتخب کیا گیا ہے
کانفرنس پانچ فروری کو تاریخی شہر اصفہان ،ہوٹل عباسی میں صبح آٹھ بجے منعقد ہوگی اور اسی دن دوپہر کو خصوصی نشست تبلیغات اسلامی کے دفتر میں منعقد ہوگی
کانفرنس کے ایگزیکٹیو انچارج فریبرز راهدان کے مطابق کانفرنس میں ۳۵ اقوام اور چھ توحیدی مذاہب کے نمایندے شرکت کریں گے اور اب تک ۲۰۰ سے زائد خلاصے اور ۱۵۱ مقالے کانفرنس کو موصول ہوچکے ہیں۔