ایکنا نیوز- شیریں مزاری نے کہاکہ ماضی میں بھی امریکی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی لیکن پھرپورے ملک کو سی آئی اے اور بلیک واٹر کے حوالے کردیا، کوشش کی جائے کہ یمن مین جنگ بندی کرائی جائے ، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھناچاہیے ، سعودی عرب کو خطرہ ہواتو پھر جاناچاہیے لیکن معاملے کاتعلق سعودی عرب کی سلامتی نہیں بلکہ یمن سے متعلق ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیں امن کی طرف چلناہے ،جنگ میں شامل ہوناامن کے حق میں نہیں ہوگا، کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے ۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یمن میں جنگ ہورہی ہے اور سعودی کو خطرہ در پیش نہیں۔