یمن پر سعودی جارحیت بیسویں روز بھی جاری

IQNA

یمن پر سعودی جارحیت بیسویں روز بھی جاری

13:15 - April 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3141787
بین الاقوامی گروپ:منی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بیسویں روز بھی صبح کے وقت یمن کے مخـتلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ سعودی طیاروں نے منگل کی صبح کو صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ کے رہائشی علاقوں، شہر تعز اور اسی طرح صوبہ شبوہ میں عتق کے مغرب میں واقع سودا کے علاقے پر بمباری کی ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-جنوبی یمن میں یمنی فوج کے خلاف نصب کیے گئے بم کے دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یمنی حکام کے بقول القاعدہ کے دہشت گردوں نے اس بم کو ایک سائیکل میں نصب کیا تھا۔ دریں اثنا آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، یمن کے بحران کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ اس اجلاس میں اس مسودے کا جائزہ لیا جائے گا کہ جسے اردن اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک نے پیش کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی طیاروں کے حملوں میں جاں بحق والے بیشتر افراد عام شہری ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ہوائی اور توپخانے کے حملوں میں مرنے والے زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ایوان سیمونویچ نے کہا کہ ان حملوں میں چھ سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں کہ جن میں نصف سے زیادہ عام شہری ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں اتحادی افواج کے یمن پر ہوائی حملوں مین اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد یمنی باشندے بےگھر ہو چکے ہیں- انھوں نے اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریبا دو ہزار خاندان اس وقت عارضی طور پر اسکولوں یا اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لیے ہوئے ہیں- انھوں نے کہا کہ یمن پر حملوں کے باعث لوگون کے لیے کھانے پینے کی چیزیں خریدنا اور حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے- جبکہ عدن اور مکلا میں عوام روزانہ بارہ گھنٹے تک بجلی کی سہولت سے محروم رہتے ہیں-

68311

ٹیگس: یمن ، حملہ ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha