بحرین «الذکر الحکیم»قرآنی مقابلہ

IQNA

بحرین «الذکر الحکیم»قرآنی مقابلہ

9:08 - April 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3190738
بین الاقوامی گروپ: سالانہ قرآنی مقابلہ «الذکر الحکیم» میں کویت اور سعودی عرب کے شیعہ قراء شریک ہیں

ایکنا نیوز- روزنامہ «الوسط»،کے مطابق تین مرحلوں میں ہونے والے مقابلے «السنابس» کے علاقے میں منعقد کیے گئے
ابتدائی مرحلوں کے مقابلے بحرین کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوئے تاکہ خواتین کو شرکت میں سہولت ہو

«الذکر الحکیم» قرآنی انجمن کے سربراہ الحاج علی طریف نے مقابلوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں قاریوں کی شرکت قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر توجہ کو ثابت کرتی ہے
مقابلوں کے انچارج استاد احمد عسبول کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں  (تلاوت و حسن اداء، حفظ و تفسیر)کے علاوہ  اس بار (تواشیح ، اذان، قرآنی سوفٹ وئیر اور بچوں کی قرآنی کہانیاں)  مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں

عسبول نے کہا کہ بحرین کے علاوہ سعودی عرب کے شیعہ قاری اور ججز بھی مقابلے میں شریک ہیں
قابل ذکر ہے کہ  «الذکر الحکیم» قرآنی مقابلہ ہر سال قرآنی تعلیمات کو عام کرانے اور قاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے
افتتاحی تقریب امام بارگاہ  «السنابس» میں منعقد ہوئی اور مقابلے اس وقت امام بارگاہ «آل عبدالحی» میں جاری ہیں۔

3185558

نظرات بینندگان
captcha