انڈونیشیاء ؛ مسلمانوں اور عیسائیوں میں امن معاہدے پر اتفاق

IQNA

انڈونیشیاء ؛ مسلمانوں اور عیسائیوں میں امن معاہدے پر اتفاق

7:35 - July 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3335085
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ ہفتے کو مسلم علاقوں پر ایک عیسائی گروپ کے حملے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں میں امن معاہدے پر دستخط کیا گیا

ایکنا نیوز- جکارتہ پوسٹ کے مطابق گذشتہ عید کو نماز عید کے دوران مسلمانوں پر حملے کے بعد مسجد کو نذرآتش کرنے کا واقعہ پیش آیا جسمیں ایک عیسائی گروپ ملوث تھا
حملے کے بعد پاپوآ میں مسلمانوں کے املاک کو جلایا گیا اور لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے
پولیس کے مطابق ایک عیسائی مقامی رہنما نے درخواست دی تھی کہ  مسلمانوں کی نماز عید پر پابندی لگا دی جائے مگر مقامی کلیسا کی جانب سے اس درخواست سے لاتعلقی کا اظھار کیا گیا
پاپوآ میں عیسائی اور مسلمان لیڈروں میں فسادات سے بچنے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کیا گیا
انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو کے مطابق مسلم عیسائی آبادی میں رواداری پیداکرانے کے لیے جلد سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے تخریب شدہ مسجد کی تعمیر کے لیے ۷۰ ہزار ڈالر امداد دینےکا بھی اعلان کیا یے
مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والے ملک انڈونیشاء میں ۸۵ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے اور اس ملک میں ۱۲ فیصد لوگ عیسائی ہیں۔

3334998

نظرات بینندگان
captcha