بیروت؛ مقاومتی علماء کی پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد/ آیت اللہ اراکی کی شرکت

IQNA

بیروت؛ مقاومتی علماء کی پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد/ آیت اللہ اراکی کی شرکت

8:25 - July 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3336017
بین الاقوامی گروپ: مقاومتی علماء الائنس کی کانفرنس آج بیروت میں منعقد کی جارہی ہے مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ اراکی بھی شرکت کررہے ہیں

ایکنا نیوز- پہلی مقاومتی علماء الائنس کانفرنس «اتحاد برای فلسطین» کے موضوع پر بیروت میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں 43  ممالک سے 120  معروف علماء کی شرکت متوقع ہے
اس کانفرنس میں ایران سے شیعہ سنی علماء کا وفد مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ اراکی کی سربراہی میں شریک ہورہا ہے

کانفرنس کا مرکزی محور


اس کانفرنس کا مرکزی محور مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالم اسلام کا اتحاد ہے اور اعلامیے کے مطابق دو روزہ کانفرنس آج سے بیروت میں شروع ہوگی

پہلی نشست « مسئله فلسطین کے اقدار» کے موضوع پر منعقد ہوگی جسمیں اتحاد،اخوت اور آزادی و مقاومت کے عنوان پر مباحثے ہوں گے
دوسری نشست «فلسطین ، اعراب اور مسلمان» کے موضوع پر منعقد ہوگی جسمیں اسلامی مقاومتی تحریکوں کے کردار ، جوانوں کی اہمیت اور عورتوں اور دانشوروں کی ذمہ داریوں پر گفتگو ہوگی۔

تیسری نشست میں «فلسطین اور عالمی سازش» کے موضوع پر عالمی مفادات،عرب ممالک میں اتحاد،تکفیری سازش
اور امت مسلمہ کے مسائل کا جایزہ لیا جائے گا۔
چوتھی اور آخری موضوع «علما ء اور فلسطین» ہے جسمیں بیداری اسلامی،جہاد اور علماء کی وحدت اور اختلافات روکنے میں انکے کردار اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امت کے درمیان اتحاد کے موضوع پر تبادلے خیال ہوں گے۔

3335876

نظرات بینندگان
captcha