پاکستان؛شہیدعارف حسینی کی برسی پر بیداری امت کانفرنس کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛شہیدعارف حسینی کی برسی پر بیداری امت کانفرنس کا انعقاد

8:13 - August 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3337678
بین الاقوامی گروپ: علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر نو اگست کو اسلام آباد میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوگی

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہاہے کہ ہم اپنے قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی کی فکرکو زندہ رکھیں گے اوررمظلوموں کی آوازبنیں گے۔ امامیہ مانیٹرنگ سیل کیمطابق  انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 9 اگست کواسلام آباد میں قائد شہید کی برسی منائی جائیگی جس میں جڑوں شہروں سمیت دیگر شہروں سے علامہ عارف حسین کے عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سب سے مشکل سیاسی محاذ ہوتا ہے، یہاں پتہ چلتا ہے کہ مظلوموں کا حامی کون ہے، پاکستان کا آئین اسلامی ہے جس میں واضح لکھا ہوا ہے کہ اقتداراعلیٰ کا مالک اللہ تعالی کی ذات ہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں حکمرانوں کی شرائط لکھی ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندے کو سچا، طاہر، امانتدار، دیانتداراور پرہیزگارہونا چاہیئے۔ اگر ان شرائط پرعمل کرایا جائے تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، لیکن افسوس پاکستان میں الیکشن بحرانوں کوجنم دینے کیلئے کرائے جاتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha