ایکنا نیوز- روزنامه «گارڈین»کے مطابق مسلمان لیڈروں کا کہنا ہے کہ ایسی کوشش مسلمانوں کوبدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے
کوئزلینڈ مسلم کونسل کے ترجمان علی قادری کا کہنا تھا کہ کہ ان اقدامات کو مقصد صورتحال کو کشیدہ بنانا ہے
اس ویڈیوکلیپ میں دائیں بازو کے نسل پرست عناصر برسبین مساجد میں جاکر مسلمانوں کی توہین کرتے ہیں
سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے اور اسی وقت ہولینڈ پارک مسجد کے سامنے نامعلوم افراد کے اجتماع سے مسلمانوں میں خوف کی لہردوڑ گئی ہے
اس ویڈیو میں ایک شخص کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ اسی مسجدوں سے دہشت گرد تیار ہوکر دیگر ممالک میں تربیت کے لیے جاتے ہیں
ایک اور شخص اعتراض کرتا ہے کہ کیوں اس قدر بڑی تعداد میں برسبین میں مساجد کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے
اس گروپ کی جانب سے «الگسٹر» میں مسجد پر اعتراض کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ ہم اس علاقے میں مسلمان کو برداشت نہیں کرسکتے
آسٹریلین کنزرویٹو لیگ اسلام فوبیا میں پیش پیش سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور پارٹی سمجھی جاتی ہے۔