جرمنی؛ مسجد میں اسلامی کتب نذر آتش

IQNA

جرمنی؛ مسجد میں اسلامی کتب نذر آتش

7:39 - August 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3354310
بین الاقوامی گروپ: مغربی جرمنی کے ویسٹ فالن علاقے میں ایک مسجد میں موجود اسلامی کتب کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Dünya Bülteni»،کے مطابق صوبے «نورڈراین- وستافلن» کے شہر «هاگن» میں ایک مسجد میں مذکورہ واقعہ پیش آیا ہے
هاگن شہر کے پولیس کے مطابق نسل پرست شدت پسند نے مسجد میں داخلے کے بعد وہاں موجود کتابوں کو آگ لگا دی ۔ مسجد سے دھواں نکلتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس کے مطابق اسلام فوبیا اور مہاجرین سے نفرت واقعہ کی اصل وجہ بتائی جاتی ہے
مسجد انتطامیہ کے رکن ،ابراهیم أسما کا کہنا تھا کہ مسجد کے فرش کی ساخت کی وجہ سے آگ نہ پھیل سکی اور مسجد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ اسکا کہنا تھا کہ اگر چہ پہلی بار آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے مگر اسلامو فوبیا میں شدت کی وجہ سے حکومت کو اس کے سدباب کی کوشش کرنی چاہیے۔
اسلامی ثقافتی مرکز نے بھی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

3354017

ٹیگس: مسجد ، کتاب ، آتش ، جرمنی
نظرات بینندگان
captcha