ایکنانیوز- سحرٹی وی-المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے جمعے کو صنعا میں روس کے سفارتخانے کےسامنے مظاہرہ کرکے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے یمن پر سعودی امریکی محاصرہ توڑےنے کے لئے میدان میں اتر آئے۔
اس مظاہرے میں شریک لوگوں منجملہ نوجوانون نے یمن پر آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور ماسکو سے اپیل کی کہ وہ عالمی معاہدوں کی اساس پر یمن کے عوام پر مسلط شدہ ظلم وستم کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی انسانی ذمہ داریوں کو نبھائے۔
مظاہرین نے محاصرے کو غربت اور بے روزگاری نیز دہشت گردی کا سبب قراردیا اور یمن پر عائد محاصرے کے خاتمے نیز یمنی عوام کی بنیادی ضرورتوں بالخصوص ایندھن کی ضرورتوں کو پورا کئےجانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر یمن مین مقیم سوڈانیوں کی انجمن کے سربراہ شیخ الطیب بشیر نے سوڈان کے صدر عمر البشیر کے یمن کے خلاف جارحین کے اتحاد میں شامل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صدر عمر البشیر نے سعودی عرب سے پیسہ لے کر پٹھو فوجی یمن بھیجے ہیں۔