سوئیڈش اخبار: قرآن مجید جلانے پر پابندی کا امکان ہے

IQNA

سوئیڈش اخبار: قرآن مجید جلانے پر پابندی کا امکان ہے

8:23 - July 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514581
ایکنا تھران: روئٹرز کی رپورٹ میں ایک سوئیڈش اخبار کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق قرآن سوزی غیرقانونی قرار دی جایے گی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «euronews.com»، کے مطابق سوئیڈن کے وزیر انصاف گونار اسٹرومر، نے روزنامه «آفٹونبلادٹ» سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں قرآن مجید اور دیگر مقدس کتب جلانے پر پابندی کا قانون زیر غور ہے کیونکہ اس اقدام سے ملک کو سخت پہنچا ہے۔

 

گذشتہ روز ایک عراقی نژاد شہری کی جانب سے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کا نسخہ جلایا گیا جس کے خلاف عالمی مظاہرے ہوئے جب کہ مسلم سربراہوں کے علاوہ مغربی ممالک اور پاپ فرانسیس نے بھی اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

 

اس توہین آمیز اقدام کو آخر کار خود سوئیڈن کی حکومت نے بھی برا بھلا کہا۔

 

انٹلی جنس سروسز نے سخت بین الاقوامی مظاہروں کے بعد رپورٹ میں کہا کہ اس اقدام سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے۔

 

سوئیڈن کی پولیس نے قرآن سوزی کی متعدد درخواستوں کو رد کی ہے تاہم عدالت میں کیس کے بعد اعلان کیا گیا کہ قرآن جلانے کے عمل کو روکا نہیں جاسکتا کیونکہ سب آزاد ہیں۔

 

 

بدھ کو پولیس نے کہا کہ متعدد درخؤاستیں موصول ہوچکی ہیں جنمیں قرآن، تورات و انجیل جلانے کی درخواست کی گیی ہے۔

 

پولیس اور انٹیلی جنس سروسز کی رپورٹوں کے بعد وزیر قانون کے مطابق اس اقدام کو غیرقانونی کرنے کا جایزہ لیا جارہا ہے۔

 

گونار اسٹرومر، نے روزنامه «آفتونبلادت» سے گفتگو میں کہا کہ دیکھنا ہوگا ایسا کام ملک کے لیے مناسب ہے کہ نہیں، بلاشک اس عمل سے امن و امان کو خطرات درپیش ہوچکے ہیں۔

 

 

مذکورہ اقدام سے سوئیڈن کو نیٹو شمولیت میں بھی مسایل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

ترکی سختی سے سوئیڈن کو نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کررہا ہے اور اس مخالفت کی ایک وجہ ایسے ہی اقدامات ہیں۔/

 

4153203

نظرات بینندگان
captcha