قرآن مجید کے فرنچ ترجموں میں فرق کی وجہ

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما / 30

قرآن مجید کے فرنچ ترجموں میں فرق کی وجہ

7:51 - October 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3515035
فرنچ میں قرآن کریم کے ایک سوبیس ترجمے موجود ہیں جو مختلف خصوصیات کے ساتھ انجام دیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- الجزایر کی سیدی بلعباس یونیورسٹی کے شعبہ ادبیات و فائن آرٹس کے استاد اور فرنچ زبان کے ماہر مختار زواوی، کی کتابوں کی مصنف ہے  جو زبان شناسی بارے تحریر کی گیی ہے۔

 

قرآن کریم کے ترجموں کے حوالے سے انہوں نے دو کتابیں لکھی ہے جنمیں سے ایک «سيميائيات ترجمة النص القرآني» (2015) (نشانه‌شناسی ترجمه متن قرآن) اور دوسری کتاب بنام «فصول في تداوليات ترجمة النص القرآني» (2018) ( عمل شناسی ترجمه متن قرآن کے فصول) کے نام سے ہے اور اسی طرح ان کے کئی مقالے بھی اس حوالے سے موجود ہیں۔

 

انکا کہنا ہے کہ جس چیز نے انکو قرآنی ترجموں کے بارے میں توجہ دینے پر مائل کیا وہ قرآن کے متعدد ترجموں کی موجودگی ہیں جن کی تعداد پچاس سے زائد ہیں۔

 

مختار زواوی کا کہنا تھا: قرآن کے متعدد ترجموں میں اختلاف کی وجہ ایک تو مختلف مترجم ہیں اور دوسری وجہ فرنچ لینگوئیج کی مختلف خصوصیات ہیں۔

الجزائری استاد کا کہنا تھا کہ ان دو کتابوں میں ترجموں میں فرق کی وجوہات کو بیان کیا گیا ہے اور جو چیز مجھے عجیب لگی وہ یہ ہے کہ اکثر مترجموں نے ہر آیت کا الگ الگ ترجمہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنا معنی کو دربرہم کرتا ہے اور آیت میں رابطے کو منقطع کیا جاتا ہے جو درست فھم قرآن میں رکاوٹ ہے اور میں نے اس مسئلے کے حل کا ذکر کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآن کا پرفیکٹ ترجمہ غیرممکن ہے تاہم درست فھم کے لیے کچھ آداب ہیں جس پر توجہ ضروری ہے۔/

 

 

ٹیگس: قرآن ، ترجمہ ، فرانس ، کتاب
نظرات بینندگان
captcha