ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سیدی البلاد کے مطابق مصر کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کے آغاز کے موقع پر قاہرہ اور دیگر بڑے شہروں کی عظیم مساجد میں قرآن خوانی کے حلقے منعقد کیے جائیں گے۔
اس وزارت کے مطابق یہ محافل مصر کی اہم مساجد میں صبح کی نماز کے اختتام کے بعد ایک ساتھ شروع ہوں گی اور صبح 10 بجے تک جاری رہیں گی۔ ان محافل میں شرکت قرآن پاک سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے لیے مفت ہے۔
اس پروگرام میں قاہرہ کی مسجد امام حسین (ع) میں قرآن کریم کے پہلے اور دوسرے حصے کے اختتام کے ساتھ ایک قرآنی نشست بھی ہوگی۔
مصر کی وزارت اوقاف نے بھی مصر کے صوبوں میں "قرآن کے ساتھ بچوں کا تحفظ" پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جن میں بچوں کے لیے مختلف قرآنی حلقے منعقد کیے جائیں گے تاکہ بچوں کو قرآن کی تلاوت سکھائی جائے اور ان کی تلاوت کو درست کیا جا سکے۔ اس پروگرام کا بچوں اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔
سیدہ نفیسہ مسجد میں پہلی بار نوجوان مصری خواتین کے لیے خصوصی قرآنی محفلوں کا انعقاد؛ خواتین مبلغین کے لیے خصوصی قرآنی اجتماع کے ساتھ ساتھ پورٹ سید بین الاقوامی قرآن اور مذہبی مقابلوں کا کامیاب انعقاد ان اہم ترین قرآنی سرگرمیوں میں سے ہیں جو نئے سال کے آغاز سے وزارت اوقاف کی جانب سے منعقد کیے گئے ہیں۔/
4198970