شهید هنیه کی آخری فلائیٹ اور قرآنی آیت+ تصویر

IQNA

حماس نے نشر کردی؛

شهید هنیه کی آخری فلائیٹ اور قرآنی آیت+ تصویر

5:40 - August 05, 2024
خبر کا کوڈ: 3516865
ایکنا: جھاداسلامی فلسطین (حماس) نے شہید رہنما کی آخری پرواز کی روئیداد نشر کی ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق حماس کی تحریک نے شہید اسماعیل ہنیہ کے تہران کے سفر کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے: شہید رہنما کی آخری پرواز. شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ اپنے آخری سفر پر ہاتھ میں قرآن لیے ہوائی جہاز میں بیٹھے اور سورہ النساء کی آیت 74 کو مشاہدہ کر رہے تھے۔

 فَلْيُـقَاتِلْ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ الَّـذِيْنَ يَشْرُوْنَ الْحَيَاةَ الـدُّنْيَا بِالْاٰخِرَةِ ۚ وَمَنْ يُّقَاتِلْ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ فَيُـقْتَلْ اَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيْهِ اَجْرًا عَظِيْمًا (


ترجمہ: پھر چاہیے کہ اللہ کی راہ میں وہ لوگ لڑیں جو دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے بیچتے ہیں، اور جو کوئی اللہ کی راہ میں لڑے پھر مارا جائے یا غالب رہے تو اسے ہم بڑا ثواب دیں گے۔

بیان میں کہا گیا: ایک الہی پیغام پاک ہے اللہ تعالی کی جانب سے. ان لمحات میں، ہنیہ عبادت کر رہا تھا اور دنیا کو الوداع کہہ رہا تھا اور جہاد کے راستے پر زور دے رہا تھا جسے اس نے خلوص اور اپنے دل کے ایمان کے ساتھ چنا تھا.

آخر میں حماس نے اللہ تعالیٰ سے شہید ہنیہ کے لیے اعلیٰ ترین مقام کی خواہش کا اظھار کیا۔
حماس کی تحریک نے اس بیان کے ساتھ شہید ہنیہ کی تصویر بھی منسلک کی ہے، جو جہاز میں بیٹھے اور قرآن پکڑے ہوئے ہیں۔

جزئیات آخرین پرواز شهید هنیه و آیه‌ای که نوید شهادت داد


 

4229913

نظرات بینندگان
captcha