ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ

IQNA

ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ

5:43 - December 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3517650
ایکنا: اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے آن لائن مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جسمیں ایک سو دو ممالک کے تین سو پچاس امیدوار شریک ہیں۔

ایکنا کے مطابق، اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جمہوری اسلامی ایران کے ابتدائی مرحلے کی ججمنٹ آج،  (16 دسمبر) سے شروع ہو چکی ہے اور  (20 دسمبر) تک جاری رہے گی۔ خواتین کے حصے کی ججمنٹ بھی  (17 دسمبر) کو شروع ہو گی۔ یہ مرحلہ غیر حضوری طور پر منعقد ہو رہا ہے اور ججمنٹ کا عمل ادارہ اوقاف و امور فلاح و بہبود میں انجام دیا جا رہا ہے۔

مقابلوں میں مردوں کے گروپ کے لیے تحقیق کی قرائت، ترتیل کی قرائت اور مکمل قرآن کے حفظ کے شعبے شامل ہیں، جبکہ خواتین کے حصے میں ترتیل کی قرائت اور مکمل قرآن کے حفظ کے دو شعبے شامل ہیں۔ اس مرحلے کے کامیاب امیدوار حتمی مرحلے میں پہنچیں گے جو مشہد مقدس میں حضوری طور پر منعقد ہوگا۔

اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنہ مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں مجموعی طور پر 102 ممالک کے 350 شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ ان شرکاء میں مردوں کے حصے میں 88 قاری، 129 حافظ، اور 54 مرتل شامل ہیں، جبکہ خواتین کے حصے میں 40 حافظ اور 34 مرتل مقابلہ کر رہے ہیں۔

مقابلوں کا حتمی مرحلہ رسول اکرم (ص) کے بعثت کے دن کے موقع پر (28 جنوری سے 2 فروری) کے دوران مشہد مقدس میں منعقد ہوگا۔

ان مقابلوں میں جمہوری اسلامی ایران کے نمائندے مردوں کے حصے میں تحقیق کی قرائت میں سید محمد حسینی پور، مکمل قرآن کے حفظ میں محمد خاکپور، اور ترتیل کی قرائت میں مجتبیٰ قدبیگی ہیں، جبکہ خواتین کے حصے میں فاطمہ دلبری اور غزالہ سہیلی زادہ مکمل قرآن کے حفظ اور ترتیل کی قرائت میں شامل ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha