قطر قرآنی باغ میں بین الاقوامی ماحولیاتی سیمینار

IQNA

قطر قرآنی باغ میں بین الاقوامی ماحولیاتی سیمینار

8:23 - February 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3518057
ایکنا: سیمینار «پودوں کی نگہداشت ایکوسسٹم کی بہبود میں» کےعنوان سے ملکی و غیرملکی دانشوروں کے ہمراہ منعقد ہوگا.

ایکنا نیوز، مرسال قطر نیوز کے مطابق، قطر کی وزارت ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی نے گزشتہ روز قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں ایک کانفرنس منعقد کی، جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

یہ کانفرنس قطر کے یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں حیاتیاتی تنوع میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ، زرعی مسائل اور نباتاتی تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کی وزارت ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کے قانونی امور کے ڈائریکٹر، عبدالعزیز احمد الکواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قطر میں ماحولیاتی قوانین میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور اب 31 قوانین موجود ہیں، جو عالمی اہداف کے تحت معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں توازن پیدا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق پالیسیوں کی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی آگاہی بڑھانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے جدید حل اپنانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

قطر کے وائلڈ لائف پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہر حیاتیات، علی صالح المری نے قطر میں نایاب پودوں کی حفاظت کے لیے حکومتی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قطر میں غاف (کہور) کے درخت کو خطرہ لاحق تھا، اور 2012 سے پہلے ان کی تعداد 50 سے بھی کم تھی، لیکن حکومتی کوششوں کے نتیجے میں یہ تعداد اب 2000 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس موقع پر قطر کے معروف قرآنی بوستان کا بھی ذکر کیا گیا، جو 2008 میں قائم ہوا اور ہر سال 100,000 سے زائد افراد اس کا دورہ کرتے ہیں۔ یہ باغ قرآن میں مذکور 18 اور احادیث میں ذکر شدہ 40 سے زائد پودوں کے علاوہ 109 مختلف اقسام کے نایاب پودوں پر مشتمل ہے، جس میں قطر کے کم یاب نباتاتی ذخائر بھی شامل ہیں۔/

 

4268379

نظرات بینندگان
captcha