بین الاقوامی قرآنی نمایش تھران میں، ۴۰ ادارے اور پندرہ ممالک کی شرکت

IQNA

بین الاقوامی قرآنی نمایش تھران میں، ۴۰ ادارے اور پندرہ ممالک کی شرکت

5:24 - March 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518078
ایکنا: بتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش میں پندرہ ممالک اور متعدد دیگر ادارے شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز رپورٹ کے مطابق، بتیسویں بین الاقوامی قرآن کریم کی نمائش کے حوالے سے پریس کانفرنس گذشتہ روز وزارت ارشاد کے ادارہ قرآن و عترت کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حجت‌الاسلام والمسلمین حمیدرضا ارباب‌سلیمانی، سربراہ نمایش اور وزارت ارشاد کئ سیکریٹری، اور اصغر امیرنیا، نمایش کمیٹی کے سیکریٹری، شریک تھے۔

نشست کا آغاز تلاوت قرآن اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد مختلف ادوار میں منعقد ہونے والی بین‌المللی قرآن نمائش کے مناظر پر مشتمل ایک کلیپ میڈیا کے افراد کو دکھایا گیا۔

قرآن، کتاب ہدایت ہے نہ کہ محض حکایت

اس نشست میں حجت‌الاسلام والمسلمین حمیدرضا ارباب‌سلیمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم محض حکایات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک کتابِ ہدایت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن "ہدًی للمتقین" ہے، یعنی یہ متقی افراد کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے۔ قرآن نور، برہان، فرقان اور ذکر کی کتاب ہے، اور جو اس سے دور ہوتا ہے، اس کی زندگی مشکلات اور تنگیوں میں گھِر جاتی ہے۔

نمایشگاه قرآن کی تفصیلات

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اور اسی وجہ سے اس ماہ کی عظمت بڑھ جاتی ہے، یہاں تک کہ شب قدر کی اہمیت بھی قرآن کے نزول کی وجہ سے ہے۔

بین الاقوامی قرآنی  نمائش پانچ مارچ سے شروع ہو کر چھبیس مارچ تک تہران کے مصلی میں جاری رہے گی۔ اس میں ۱۵ سرکاری ادارے اور ۴۰ عوامی تنظیمیں شرکت کریں گی، جبکہ ۱۲۰ سے زائد ناشرین تقریباً ۴ ہزار قرآنی کتب پیش کریں گے۔

نمائش کے نمایاں پروگرام

اس سال نمائش میں قرآن و عترت پر مشتمل ۹ نئے علمی اور تحقیقی آثار کی رونمائی ہوگی۔ اس کے علاوہ، ۵۸ خصوصی علمی نشستیں اور ۲۶ قرآنی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔

بین الاقوامی شرکت کے حوالے سے، ۱۵ ممالک نے اپنی قرآنی مصنوعات اور تحقیقاتی کاموں کی نمائش میں شرکت کی آمادگی ظاہر کی ہے، اور منتظمین کو امید ہے کہ ان ممالک کے قرآنی ثقافتی و سمعی و بصری مواد کی نمائش ممکن ہو سکے گی۔

خادمان قرآن کی تقریب اور صدر کی شرکت

نمائش کے آخری ایام میں "خادمان قرآن" کی تقریب منعقد ہوگی، جو ہر سال کے اختتام پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال بھی روایت کے مطابق، اس پروگرام میں صدرِ مملکت کی شرکت متوقع ہے، جہاں قرآنی خدمات انجام دینے والے افراد کو خصوصی اعزازات سے نوازا جائے گا۔/

 

4269426

نظرات بینندگان
captcha