سید محمد موجانی، رئیس کارگروہ قرآنی کمیٹی برائے ثقافتی امور اربعین نے ایکنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "محفل تلاوت رضوی"، شہدائے جنگِ تحمیلی کے چہلم (اربعین) کے موقع پر بارہ روزہ پروگرام کے طور پر منعقد کی جائے گی، جس میں بین الاقوامی قراء اور زائرینِ حرم رضوی شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرآنی محفل، جو کہ اربعین ۱۴۰۴ کے ثقافتی پروگراموں کا نقطۂ آغاز تصور کی جا رہی ہے، روزانہ شام ۵ بجے سے ۷ بجے تک حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی (رح) میں منعقد ہوگی۔
موجانی نے وضاحت کی کہ اس محفل کے دیگر حصوں میں سورہ مبارکہ فتح کی تلاوت، زیارتِ امینالله کی قرائت اور حوزہ و یونیورسٹی کے اساتذہ کی تقاریر شامل ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ محفل دارالقرآن حرم مطہر رضوی اور کمیٹی برائے قرآنی سرگرمیاں، ستاد اربعین کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے اور اسے ٹی وی چینل "شبکه قرآن و معارف سیما" پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ کاروان قرآنی اربعین اس سال آستان قدس رضوی کے مرکز امور قرآنی کے تعاون سے "کاروان قرآنی امام رضا (ع)" کے مبارک نام سے اربعین کے ایام میں عراق میں موجود ہوگا۔
موجانی نے بتایا کہ کاروان قرآنی امام رضا (ع) کی روانگی اور اربعین واک میں شرکت کے لیے عراق میں قرآنی پروگرامز اگلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔/
4295986