آسٹریلیا میں مجالس عزا اور ماتم داری کا انعقاد

IQNA

آسٹریلیا میں مجالس عزا اور ماتم داری کا انعقاد

8:30 - October 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1462749
بین الاقوامی گروپ: شیعیان اہل بیت سڈنی،ملبرن اور پرتھ سمیت دیگر شہروں میں مجالس سوگواری منعقد کریں گے

ایکنا نیوز– عشرہ اول کی مجالس، ملبرن میں حسینی وکٹوریا مرکز میں منعقد کی جارہی ہیں جو ہر رات نماز مغربین کے بعد شروع ہوں گی ان مجالس سے علامہ غلام علی خطاب کریں گے۔
پرتھ میں بھی مجلس عزا منعقد ہوگی جسمیں "عبرت ہائے عاشورا" کے موضوع پر قم کے عالم دین علامہ لیاقت علی خطاب کریں گے۔ مجلس کا آغاز نماز مغرب کے بعد متوقع ہے
سڈنی اور دیگر شہروں میں بھی مجالس کا سلسلہ مختلف اسلامی انجمنوں کے تعاون سے ہفتہ پچیس اکتوبر سے  شروع کیا جارہا ہے ان مجالس میں تمام خواتین اور حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
مجالس کا سلسلہ ۵ نومبر تک جاری رہے گا اور عاشور کے دن مرکزی جلوس مختلف شہروں میں نکالا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha