ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Daily Mercury»، کے مطابق گل رعنا، باحجاب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ ایک مسلمان خاتون کے حیثیت سے میری شناخت بنے اور میں اپنے ایمان کی حفاظت کرسکوں
گذشتہ سال گل رعنا اسکارف استعمال نہیں کرتی تھی مگر جب سے داعش کے نام پر اسلام ہراسی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے گل رعنا نے چادر پہننے کا فیصلہ کیا ہے
گل رعنا کا کہنا ہے: پہلے دن حجاب کے ساتھ کام پر جانے سے مجھے ہچکچاہٹ ہورہی تھی مگر میں نے خود کو سنبھالا اور کچھ بھی نہیں ہوا،
خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسلام میں کچھ نادرست نہیں صرف میڈیا پر غلط دکھایا جارہا ہے
انہوں نے کہا : کوئی دین اپنے پیروکاروں کو غلط حکم نہیں دیتا ، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو بتائے کہ اسلام کی حقیقت کیا ہے
نائن الیون اور بالخصوص داعش واقعے کے بعد اکثر ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی اسلام ہراسی پر وسیع پیمانے پر کام کیا جارہا ہے۔