امریکا کی پاکستان سے داعش مخالف نئے اتحاد پر مشاورت

IQNA

امریکا کی پاکستان سے داعش مخالف نئے اتحاد پر مشاورت

12:50 - September 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3358151
بین الاقوامی گروپ:ساحل سے جنوبی ایشیاء' نامی اس نئے فوجی اتحاد کا اعلان جلد وائٹ ہاؤس کی جانب سے متوقع ہے

ایکنا نیوز-ڈان نیوز کے مطابق ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے اعلیٰ سطح پر فوجی اتحاد کے معاملے پر پاکستان سے مشاورت کی ہے ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اتحاد میں شامل ہونے کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرسے مشاورت کے بعد کرے گا۔

عہدیدار کا کہنا تھا ' داعش افغانستان میں موجود ہے اور وہ مقامی عسکریت پسند تنظیموں سے رابطے بڑھا رہی ہے، اگر ہم نے اس کا سامنا نہ کیا تو یہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے'۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی سطح پر اس وقت طے کی جائیں گی جب اس اتحاد کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

رواں برس فروری میں داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کے حوالے سے حکام اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ یہ عسکریت پسند گروپ ملک کے لیے ایک 'سنگین خطرہ' ہے۔

1026209

نظرات بینندگان
captcha