اسلامی کونسل کی جانب سے امریکہ میں مساجد کی حفاظت کا مطالبہ

IQNA

اسلامی کونسل کی جانب سے امریکہ میں مساجد کی حفاظت کا مطالبہ

14:14 - November 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3453771
بین الاقوامی گروپ: امریکہ کی سب سے بڑی اسلامی کونسل نے متعدد مساجدپر حملوں کی اطلاعات کے بعد مسجدوں کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «CAIR»،کے مطابق کونسل نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدس مقامات اور مساجد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدام کریں

انہوں نے امریکی اعلی حکام سےدرخواست کی ہے کہ وہ اسلام مخالف لابیز کو اسلام مخالف اقدامات اور توہین آمیز اقدامات سے روکے اور  خاموش تماشائی نہ بنیں ۔

اسلام مخالف مہم کے حوالے سے امریکہ میں مساجد کی توہین کی جارہی ہے ، مسلمانوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اسلام پر الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
اسلامی کونسل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مساجد کی سیکورٹی کے لیے تمام وسایل بروئے کار لائے جائیں گے۔

3453641

نظرات بینندگان
captcha