ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملایشیاء میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ادارہ مطالعات و ریسرچ Asia West East Center (Asia WE)، مرکز مطالعاات اسلامی IAIS، مرکز مطالعات فلسطین هاشم ثانی یونورسٹی آف مالایا، کے تعاون سے " اسرائیل اور آپارٹائیڈ، جنوبی افریقی تجربے کی روشنی میں" نشست منعقد کی جارہی ہے۔
اسی طرح اسرائیلی اپارٹائیڈ سے مقابلے کے لیے نشست میں مباحثے ہوں گے۔
مذکورہ اہم نشست میں اہم شخصیات جیسے جنوبی افریقی کمشنر ڈاو مالکومسن ، سنگاپور یونیورسٹی کے استاد سید فرید العطاس ، ملایشین اسلامی مطالعاتی مرکز کے عزمان احمد نواوی، ملایا یونیورسٹی کے پروفیسر نظری اسماعیل شریک ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق گول میز کانفرنس یا نشست آج جمعرات کو ملایشیا اسلامی مطالعاتی مرکز میں دو سے پانچ بجے تک منعقد ہوگی۔/
۔
4187530