ایکنا نیوز- روزنامہ «بروکسل ٹایمز» کے مطابق اسلام فوبیا واچ تنظیم کا کہنا ہے کہ بیلیجیم میں روزبروز اسلام ہراسی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے
اس تنظیم کے مطابق مسلمانوں کی توہین اور اسلام مخالف واقعات ہر روز بڑھتے جارہے ہیں
نفرت ، تعصب اور اسلام ہراسی اب معمول بن رہا ہے اور نسل پرستی اسکی اہم وجہ ہے
سال ۲۰۱۱ میں اسلام فوبیا کے ۹۵ واقعات رونما ہوئے تھے جبکہ سال ۲۰۱۴ میں ۱۸۵ واقعات کی رپورٹ درج ہوئی ہے
سال ۲۰۱۱ میں ہر ہفتے میں زیادہ سے زیادہ دو بار واقعات رونما ہوتے مگر اب ہر دو دن بعد کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوجاتا ہے
مگرسیکولرزم کے دعویدار ملک میں اب تک اس واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا ہے
اسلامی انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ ان توہین آمیز واقعات کو حقوق انسانی کی پامالی کے زمرے میں شمار کرکے اس مسئلے کے حل پر توجہ دیا جائے۔