امارات پر یمنی حملوں کی تفصیلات جاری

IQNA

امارات پر یمنی حملوں کی تفصیلات جاری

7:52 - January 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511140
تہران(ایکنا) یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی سریع نے حملے میں استعمال شدہ ڈرون اور میزائیلوں کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

العھد نیوز کے مطابق یحی سریع نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ طوفان نامی اس آپریشن میں میزائیلوں کا استعمال کیا گیا وہ قدس دو ہے جس سے تیل پیدا کرنے والے فیلڈ المصفح اور ابوظبی ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا اور چار میزائیل درست نشانے پر لگے ہیں۔

 

یحی سریع کا کہنا تھا: حملے میں الذولفقار نامی بیلسٹیک میزائیل بھی کام میں لایا گیا ہے اور ابوظبی ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جب کہ صمصاد تھری ڈرون طیاروں سے اہم اور حساس علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

المصفح کا صنعتی میدان جہاں یمنی میزائیل گرے ہیں جنوبی مغربی ابوظبی میں واقع ہے اور یہ امارات کے اہم ترین اقتصادی مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں بہت سی اہم ترین کمپنیوں کے مراکز، قدیم اور اہم بندرگاہ واقع ہے اور تجارتی سرگرمیوں کے بڑے ادارے یہی پر واقع ہیں۔

 

انصاراللہ یمن کے رہنما محمد ناصر البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ امارات کی طرف سے کسی قسم کی اشتعال انگیزی اس ملک کے مفاد میں نہیں۔ہوگی۔/


4029643

 

نظرات بینندگان
captcha