اسلامی دنیا کو متحرک کرنے کا وقت ہے

IQNA

ناصر ابوشریف؛

اسلامی دنیا کو متحرک کرنے کا وقت ہے

4:58 - October 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3515128
ایکنا تھران: جھاد اسلامی فلسطین کے نمایندے نے غزہ صورتحال پر اشارے میں کہا کہ قرآن کے مطابق ہم ایک ہیں اور اس وقت ہمیں ایک ہوکر دکھانا ہوگا۔

ایکنا آفس میں منعقدہ نشت بعنوان « طوفان الاقصی سے صبح آزادی»  جو جمعیت دفاع فلسطین اور ایکنا کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے اس میں طوفان الاقصی کے بعد کی صورتحال کا جایزہ لیا گیا جسمیں ایکنا نیوز، علمی تحقیقی مرکز کے اعلی حکام شریک تھے۔

اس نشست میں علمی تحقیقی مرکز کے سربراہ حسن مسلمی نایینی، جھاد فلسطین کے تھران میں نمایندے؛  ناصر ابوشریف، جمعیت دفاع فلسطین کے ڈپٹی ؛ حسین رویوران، اور حماس کے تھران میں نمایندے خالد قدومی، نے فلسطین کے حوالے سے خطابات کیے۔

 

ناصر ابوشریف، نماینده جهاد اسلامی فلسطین در ایران

ناصر ابوشریف نے:  طوفان الاقصی  کو اسرائیل کی کمزوری کی دلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف یورپ کے سہارے کھڑا ہے۔

ابوشریف کا کہنا تھا: اسرائیل نے غزہ کے گرد ایک ارب ڈالر سے قلعہ بنایا اور جدید ترین سنسر اور کیمرے نصب کیے اور پوری صورتحال پر نظر رکھنے کا دعوی کررہا تھا تاہم ایک ہی آپریشن سے ان تمام دعووں کی قلعی کھل گیے۔

 

ناصر ابوشریف، نماینده جهاد اسلامی فلسطین در ایران

انکا کہنا تھا: خدا کے فضل سے کامیابی کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کے لئے تقوی اور مضبوط ایمان شرط اول ہے اور دشمن شکست کا بدلہ لینے کے لیے بچوں کے قتل پر اتر آیا ہے۔

اسلامی دنیا کی وحدت وقت کا تقاضا

انکا کہنا تھا کہ اس وقت ایک بڑی جنگ ہورہی ہے اور ضرورت ہے کہ مسلم امہ آگے بڑے جیسے کفار متحد ہیں۔

نشست سے خطاب میں عیونیورسٹی لمی تحقیقی مرکز کے سربراہ حسن مسلمی نائینی نے رسول گرامی کی حدیث کا حوالہ دیا کہ مسلمان ایک دوسرے کا بھائی ہے جو ایک دوسرے پر ظلم نہیں کرتا اور ایک دوسرے کا تنہا نہیں چھوڑتے۔

کہا کہ اگر راستہ کھلا ہوتا تو مسلمان جوق در جوق غزہ پہنچتے۔

 

ناصر ابوشریف، نماینده جهاد اسلامی فلسطین در ایران

اس نشست کے اختتام پر مشترکہ طور پر ایک قرار داد پیش کی گیی جس کا متن یوں ہے:

۱. علاقے میں ہر قسم کی جیو پولیٹک تبدیلی قابل مذمت ہے.

۲. فلسطینیوں کو انکی سرزمینس سے نکالنا ناقابل قبول ہے.

۳. ستر سالوں سے جاری مظالم کو روکا جائے  اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

۴. جنگ میں ممنوعہ بموں کا استعمال قابل مذمت ہے اور اس کے عوامل کو سخت نتایج بھگتنا ہوگا۔

۵. قدس و فلسطین کی مکمل آزادی کے لیے مقاومت کی حمایت جاری رہے گی/.

 

3515127

نظرات بینندگان
captcha